• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرتعلیم، کالم نگارڈاکٹر اجمل نیازی سپردخاک، شہبازشریف، علیم خان، حاجی اجمل ودیگر کا اظہار تعزیت

لاہور(خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر) دانشور ، کالم نگار اور ماہرتعلیم ڈاکٹرمحمداجمل نیازی74 برس کی عمر میں وفات پاگئے ہیں جنہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔ڈاکٹرمحمداجمل نیازی کافی عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ روزاپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم کی نماز جنازہ وحدت روڈ لاہور کرکٹ گرائونڈ میں ادا کی گئی جس میں مرحوم کےعزیز واقارب ، شعیب بن عزیز، نوید چوہدری، توفیق بٹ، شاہد قادر، خواجہ سلمان رفیق، فرید احمد پراچہ ، سلمان غنی، مجاہد کامران، امجد اسلام امجد، احمد سلمان بلوچ، قیصر شریف، فرحان شوکت،خاور نعیم ہاشمی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اجمل نیازی کی وفات کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، وہ ایک صحافی، کالم نگار اور ماہر تعلیم تھے لیکن سب سے بڑھ کر وہ ایک انتہائی شریف انسان اور عاجزی و انکساری کی بہترین مثال تھے۔سماجی رابطے کی سائٹ پربیان میں انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ وزیر برائے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم حاجی محمد اجمل نے کالم نویس اور دانشور اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید