• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلادالنبیؐ جلوس صبح 10بجے مرکزی جامع مسجدسےشروع ہو گا

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے ) عید میلادالنبی ؐ کا جلوس کا آج صبح 10 بجے مرکزی جامع مسجد کے صدر دروازے سےشروع ہو گا۔ جلوس کے پانچ انٹری پوائنٹ منتخب کیے گئے ہیں جن میں بنی چوک ، کوہاٹی بازار، ناز سینما مری روڈ ، کمیٹی چوک ،فوارہ چوک کشمیری بازار اور ڈنگی کھوئی چوک شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیرت کمیٹی (رجسٹر ڈ ) راولپنڈی کے صدر شیخ اعظم خورشید احمد ،سر پرست اعلی ضیاء اللہ شاہ، سر پرست چو ہدری اسد محمود ، نائب صدر حافظ محمد افسر، جنرل سیکرٹری حافظ محمد آفتاب اور دیگر نےکیا ۔ ادھر ترجمان مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی غلام علی خان نے کہاہے کہ آج 12 ربیع الاول کو عید میلادالنبیﷺ کے جلوس اورسٹیج کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔پیر محمدنقیب الرحمن،پیر سرکار جی، پیر مجتبی فاروق گل بادشاہ،ڈسٹرکٹ خطیب حافظ اقبال رضوی، صدرمرکزی سیرت و میلاد کمیٹی ندیم شیخ،فرحان شیخ، فواد بٹ اور دیگر عہدیداران کی موجودگی میں علما ء، مشائخ کے ہمراہ جلوس کا افتتاح کریں گے۔
تازہ ترین