• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی ہائی کمشنر لذیذ زردے کے معترف

پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا پاکستانی ڈِش زردے کے معترف دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے آج زردہ کھاتے ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ میرے ایک دوست نے مجھے یہ زردہ بھیجا ہے، جو بہت ہی لذیذ ہے۔

ڈاکٹر جیفری شا نے لکھا کہ میرے پاکستانی دوستوں نے یہ روایتی میٹھی ڈش ، زردہ یا میٹھے چاول ہمیں بھیجے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ زعفران میں تیار کیے گئے ہیں اور بہت ہی خوشبودار اور ذائقہ دار ہے۔

ڈاکٹر جیفری شا نے یہ بھی کہا کہ اس میں خشک میوہ جات بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں، اب میں سمجھ سکتا ہوں کہ یہ پاکستان میں اس قدر مشہور کیوں ہیں۔

تازہ ترین