• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیخلاف پاکستان کے 11 کھلاڑی کون ہونگے؟


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں ٹیم مینجمنٹ کا سینئر کھلاڑیوں پر انحصار ہوگا، امکان ہے کہ وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دینے والی پاکستان کی پلیئنگ الیون ہی 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ میں میدان میں اترے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف اہم میچ میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کی منصوبہ بندی کی ہے، اگر فٹنس مسائل نہیں ہوئے تو وارم اپ والا اسکواڈ ہی بھارت کے خلاف میچ میں حصہ لے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور آصف علی کو ترجیج دینے کا امکان ہے جبکہ عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہونگے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی جبکہ قومی ٹیم اگلا وارم اپ میچ کل جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹ سے بآسانی شکست دی تھی، پاکستان نے 131 رنز کا ہدف 3 وکٹ پر 16ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا، فخر زمان 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے جبکہ بابر اعظم نے 50 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

تازہ ترین