• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ ویرجعفری کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

دُنیا بھر میں مقبول یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی شادی کا آغاز ہو گیا ہے، مہندی کی تقریب کے موقع پر بنائی گئی شاہ ویر جعفری کی منگیتر کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

کچھ روز قبل ہی اپنے بھائی کی شادی سے فارغ ہونے والے یو ٹیوبر شاہ ویر جعفری کی اب خود کی باری آ گئی ہے، وہ بھی عنقریب شادی کا لڈو کھانے والے ہیں۔


سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر شاہ ویر جعفری کی منگیتر عائشہ بیگ کی مہندی اور مایوں کے موقع پر بنائی گئی متعدد تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہیں جس میں اُنہیں گلابی اور پیلا لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


وائرل تصویروں میں عائشہ بیگ کو اُبٹن بھی لگائے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہ ویر کی منگیتر عائشہ بیگ خوشگوار موڈ میں ابٹن لگائے اپنی سہیلیوں کے ساتھ مہندی کی تقریب خوب انجوائے کر رہی ہیں۔


دوسری جانب عائشہ بیگ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے، اس انسٹا اسٹوری پر عائشہ بیگ کی دوست نے ’برائیڈ ٹو بی‘ (جَلد دُلہن بننے والی لڑکی) بھی لکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ تاحال شاہ ویرجعفری کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی شادی سے متعلق کوئی تصویر، ویڈیو یا خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین