• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر مزدوروں کو رجسٹرڈ اور اجرتوں کا تعین کیا جائے،رہنما

کراچی (اسٹاف رپو رٹر) مزدور رہنمائوں اور سماجی کارکنوں زہرا خان،سائرہ فیروز، کرامت علی،ناصر منصور، عینی محمد یونس، ساجدہ کوثر، جمیلہ عبداللطیف ، رقیہ محمد حنیف ، میمو نہ زاہد اور نادرا پروین نے مطالبہ کیا ہے کہ گھر مزدوروں کی اجرتوں کا تعین اور سماجی تحفظ کے اداروں سے رجسٹرڈ کیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ سندھ حکومت نے پہل کرتے ہوئے 2018 میں گھرمزدوروں کو ورکرز تسلیم کیا، مگر وہ 3سال گزرنے کے باوجود اس قانون پر عمل درآمد میں ناکام رہی ہے، وہ بدھ کو فوارہ چوک سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔

تازہ ترین