• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لائنز ایریا میں فائرنگ، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی: پولیس

اسکرین گریب/ ایکس
اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں فائرنگ ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار نے  لائنز ایریا میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیا ہے، اور ایس ایس پی ایسٹ کو فوری علاقے میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی اور موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتھراؤ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لائنز ایریا میں دو گروہوں میں جھگڑا ہوا ہے جہاں فائرنگ اور پتھراؤ بھی کیا گیا۔ پتھر لگنےسے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ 

سڑک کے ایک ٹریک پر علاقہ مکینوں کا احتجاج جاری ہے جبکہ اس موقع پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور سڑک کے دوسرے ٹریک پر پولیس نے ٹریفک کی روانی بحال کروادی۔

قومی خبریں سے مزید