حافظ آباد میں پاسکو گوداموں سے7 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم خورد برد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق :پاسکو کے 14 افسران اور ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ضلع بھر کے 5 پاسکو گوداموں سے 53 ہزار ٹن سے زائد گندم غائب ہوئی۔
غائب ہونے والی گندم کی مالیت 7 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی، سکھیکی مرکز سے سب سے زیادہ 14 ہزار 536 ٹن گندم غائب ہوئی۔
پاسکو ایم ڈی کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔