• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، 65 میں سے 33 کی حمایت


کوئٹہ ( نیوز ایجنسیز) بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پیش کر دی گئی۔رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ 65؍ ارکان کے ایوان میں سے 33؍ ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔ 

سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ ہمارے5؍ اراکین اسمبلی مسنگ پرسن میں آگئے ہیں، اگر لاپتہ ارکان کو بازیاب نہ کرایا گیا تو یہ ایوان اور پورا بلوچستان احتجاج کرے گا۔ ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ ہم پرامید ہیں جیت ہماری ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پیش کر دی گئی۔رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ قرارداد کی 33 ارکان نے حمایت کی، اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر عبدالرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی خراب حکمرانی کے باعث مایوسی، بدامنی، بیروزگاری، اداروں کی کارکردگی متاثرہوئی ہے،وزیراعلی خود کو عقل کُل سمجھ کراہم معاملات کو مشاورت کیے بغیر چلارہے ہیں۔

عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ اہم معاملات کو مشاورت کے بغیر چلانے سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاگیا۔وزیراعلیٰ جام کمال خان اپنے طور پر صوبے کے معاملات چلارہے ہیں۔

تازہ ترین