خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے محسن نقوی نے فیلڈ مارشل سے بھی بات کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سب سے زیادہ کوششیں محسن نقوی نے کیں۔
کے پی کے سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی واحد شخص ہیں جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آنکھوں کے معائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق ماہر امراضِ چشم کے میڈیکل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان بھی شامل تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی عینک کے ساتھ دائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 اور بائیں آنکھ کی بینائی 6/6 ہے۔
علاوہ ازیں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے کسی عہدیدار کی ملاقات نہیں ہوجاتی، دھرنا جاری رکھا جانا چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا کہ ہمارا دھرنا جاری ہے جبکہ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے کوئی پارٹی عہدیدار نہیں ملتا ہم دھرنا جاری رکھیں گے۔