• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز 2002 میں ترامیم

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز 2002 میں ترامیم کردی گئیں، فائر سیفٹی کو عمارت کی منظوری اور تکمیل کے عمل کا لازمی حصہ بنا دیا گیا۔

ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پبلک سیل اور صنعتی عمارتوں میں فائر فائٹنگ کے لئے مخصوص زیر زمین اور اوور ہیڈ واٹر ٹینکس لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق تصدیق شدہ مکینیکل الیکٹریکل اور پلمبنگ ڈرائنگز جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ کمپلیشن پلان منظوری کے لئے سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ، بلدیاتی اداروں کی این او سیز لازمی قرار دی گئی ہے۔

ایس بی سی اے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر دکان میں کم از کم ایک فائر ایکسٹنگوئشر لازمی ہوگا، ڈپارٹمنٹل اسٹورز کے لئے ہر چار سو مربع فٹ رقبے پر ایک فائر ایکسٹنگوئشر ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کمرشل علاقوں میں مجموعی پارکنگ کے علاوہ موٹر سائیکل وزیٹر پارکنگ دینا ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید