دبئی کے پوش علاقوں میں سائبر بینک فراڈ بے نقاب کر دیا گیا۔ دبئی پولیس کے مطابق شیڈو موبائل نیٹ ورک بنا کر شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دبئی حکام کا کہنا ہے کہ پام جمیرا اور دبئی مرینہ کے موبائل سگنلز ہائی جیک کیے گئے، جعلی بینک ایس ایم ایس سے اکاؤنٹس میں موجود رقوم چوری کی گئی۔
حکام کے مطابق تین رکنی گینگ کو 6 ماہ قید اور سزا کے بعد ڈیپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ملزمان کی گاڑی سے خصوصی جَیمرز اور جدید آلات برآمد کیے گئے ہیں۔
دبئی حکام نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ شہری مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں۔