• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن ہوگی، کیا نظام جام ہونے جارہا ہے؟، جیو پاکستان میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد آگئی لیکن وزیراعلیٰ کرسی چھوڑنے پر راضی نہیں، بظاہر لگتا ہے کہ نظام جام ہونے کی طرف جارہا ہے۔ اس معاملے پر جمعرات کو "جیونیوز" کے مارننگ شو "جیو پاکستان" میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں "جیوپاکستان" صبح9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔ حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن ہوگی؟، مسلم لیگ (ن) پُر اعتماد ہے، لیکن پارٹی کی پالیسی پر تقسیم کیساتھ اہداف کیسے حاصل ہوں گے؟۔ رائے کے اظہار پر ہراساں کرنے والے اب درپردہ نہیں رہتے، پارٹی قائدین اور آفیشل اکاؤنٹس سامنے ہیں۔ ورلڈکپ کے دوسرے وارم اَپ میں ٹاپ آرڈر ڈگمگا گیا، نظر آتا ہے کہ بہتری کی بڑی گنجائش ہے۔ پاکستان کی سافٹ ویئر انڈسٹری، بڑا زرمبادلہ لانے کیلئے تیار، بس حکومت کی تھوڑی مدد چاہئے۔ اِن تمام موضوعات پر شو کے دوران بات ہوگی۔

تازہ ترین