• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن عید میلادالنبیؐ پر پولیس ٹریننگ کالج میں تقریب کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر) جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج گوہر مشتاق بھٹہ کی زیر قیادت تقریب کا انعقادکیاگیا۔ تقریب میں زیر تربیت جوانوں نے تلاوت کلام پاک اور گلہائے عقیدت پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا ، قاری محمد اصغر نے سیرت النبی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ، گوہر مشتاق بھٹہ کا کہنا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زات مبارک ہمارے لئے مشعل راہ ہے ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کو اپنا کر ہی اپنا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔
ملتان سے مزید