• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضورؐکی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے،مفتی عبدالرحمن

پشاور( وقائع نگار) سیرت کونسل پشاورکے زیراہتمام گزشتہ روزبارہ ربیع الاول کی مناسبت سے نمکمنڈی چوک میں سالانہ سیرت پیغمبر انقلاب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت عبدالرحمن فاروقی کررہے تھے کانفرنس میں صدررابطہ کمیٹی اہلسنت والجماعت پشاورڈویژن قاری فخرعالم زمان صدیقی مولانا صابراللہ حیدری ، حاجی طارق حیدری ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات فضل وہاب صافی سمیت جید علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مفتی عبدالرحمن ستی نے کہاکہ حضورؐکی زندگی تمام امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے اور یہ کہ ہمارے آقا دو جہاں خاتم النبین حضرت محمدمصطفیٰؐ کی طرززندگی پرعمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے انکا مزید کہنا تھاکہ ہم سب مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ نبوت کادروازہ بند ہوچکا ہے اورختم نبوت کے دفاع کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا پیغمبرانقلاب کانفرنس سے قاری فخرعالم زمان صدیقی ،مولانا صابر اللہ حیدری و دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا اور کانفرنس کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
تازہ ترین