• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے،سجادعلی

پشاور(لیڈی رپورٹر) مہمند چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر سجادعلی نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات، بجلی ، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی کی نئی لہرآگئی ہے جبکہ رہی سہی کسربے روزگاری نے پوری کردی جس کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے بصورت دیگر عوام کے ساتھ بزنس کمیونٹی بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے جس سے امن وامان کے مسائل پیداہوجائینگے۔ انہوں نے کہاکہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے امپورٹڈ اشیاءبھی مہنگی ہوجاتی ہیں جبکہ رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹیشن چارجز بڑھنے سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری مہنگائی کی لہر اور بے روزگاری کی وجہ سے ویسے بھی کاروبار ٹھپ پڑگیاہے اور گھی، آٹا،چاول، چینی، دالیں عام آدمی کے لئے خریدنا ایک خواب بن گیاہے، ہوش کے ناخن لیں اور پٹرول، بجلی اور گیس کے قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے ۔
پشاور سے مزید