• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں اسکول وین کھائی میں جاگری، دو طالب علم جاں بحق


راولا کوٹ آزاد کشمیر میں اسکول وین ٹرک سے ٹکراکر کھائی میں جاگری، حادثے میں دو طالب علم جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے۔

راولاکوٹ میں اسکول وین کوخوفناک حادثہ کھائی گلہ کے قریب پیش آیا۔

اسکول وین میں 20 سے زائد بچے سوار تھے، وین پہلے ٹرک سے ٹکرائی جس کے بعد کھائی میں جاگری۔

حادثہ میں دو طلبا جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین