• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 29 نومبر کو قوم پرست جماعتوں، ایم کیو ایم کی ریلی نکالنے کی درخواستیں ملی ہیں، آئی جی

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں 29 نومبر کو قوم پرست جماعتوں، ایم کیو ایم کی ریلی نکالنے کی درخواستیں ملی ہیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ ریلی کی اجازت دینے کا فیصلہ محکمہ داخلہ سندھ کرے گا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ مختلف گروپس یا جماعتیں آمنے سامنےآئیں، مختلف کمیونیٹیز کے آمنے سامنے آنے سے فساد کا خدشہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید