• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے، رانا ثنا اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیونیو کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ساری جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں۔ 

رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا یقین اور عزم ہے کہ اس ملک کو فیئر اینڈ فری الیکشن چاہیے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ فیئر اینڈ فری الیکشن کی راہ میں رکاوٹ یا خرابی پیدا کی جائے گی۔ 

لیگی رہنما نے کہا کہ ہم ہر وہ کوشش کر رہے ہیں جس سے اس ملک کو اس حکومت سے نجات ملے۔

رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جدوجہد ہم پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین