• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنجہانی سدھارتھ شْکلا کا شہناز گِل کے ساتھ آخری گانا ریلیز

ممبئی (این این آئی)دل کا دورہ پڑنے سے اچانک دنیا چھوڑ دینے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شْکلا اور ان کی قریبی ساتھی شہناز گِل کا آخری گانا ʼہیبٹ (عادت) ریلیز ہوگیا۔ بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا اور اْن کی گرل فرینڈ شہناز گِل کا یہ گانا صرف 18 گھنٹے پہلے ہی ریلیز کیا گیا ہے جسے اب تک 3 ملین سے زائد افراد سْن چکے ہیں۔سدہارتھ کے آخری گانے کو فوٹیج سے منفرد طور پر ایڈٹ کیا گیا ہے، گانے کو ایک ساحل سمندر پر شوٹ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے میں شہناز گِل کی کچھ اضافی فوٹیج شامل کی گئی ہیں جس میں اْنہیں سدھارتھ کو یاد کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔گانے میں شہناز گِل کی چند اضافی ویڈیو کلپس شامل کرکے ٹریک کا دورانیہ بڑھایا گیا ہے۔سدھارتھ شکلا اور شہناز گِل کے اس آخری گانے کو ʼآرکوʼ نے لکھا ہے جبکہ بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے گایا ہے۔گانے کا عنوان ʼادھوراʼ رکھا گیا تھا جس پر سدھارتھ کے مداحوں کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا تھا تاہم گانے کا عنوان تبدیل کرکے ʼہیبٹ (عادت)ʼ کردیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دْنیا سے رخصت ہوگئے تھے جس کے بعد سے اْن کی گرل فرینڈ شہناز گِل شدید صدمے میں تھیں۔

تازہ ترین