• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر اسلامی قانون سازی کیخلاف ملی یکجہتی کونسل مزاحمت کریگی، لیاقت بلوچ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جبری تبدیلی مذہب بل سمیت غیر اسلامی قانون سازی کے خلاف ملی یکجہتی کونسل بھر پور احتجاج اور مزاحمت کرے گی،ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت کراچی میں ”اسلام سے متصادم قانون سازی“کے خلاف سیمینار اور آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں ملی یکجہتی کونسل کی صوبائی کونسل کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی زیر نگرانی آئندہ تین سال کے لئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا، لیاقت بلوچ نے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا جس کے مطابق ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو،جنرل سکریٹری قاضی احمدنورانی،سینئر نائب صدرعلامہ ناظر عباس تقوی،نائب صدور حافظ محمد امجد،حزب اللہ جھکڑو، علامہ محمد صادق جعفری،حافظ نصر اللہ چنا، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،مفتی محمد ہاشم،ممتاز رضا سیال، برجیس احمد،مفتی محمد اعجاز مصطفی،ڈپٹی سکریٹریز عارف رشید، نعیم خان،حافظ محمد انور،ڈاکٹر نوید الرحمن،لئیق احمد، مفتی عبد الحفیظ کھوڑو،محمود عسکری، رابطہ سکریٹری مولانا عبد الوحید،سکریٹری مالیات مسلم پرویز، سکریٹری میڈیا کمیٹی زاہد عسکری، حافظ عمر فاروق،علی نقوی،مجاہد چنا،ڈاکٹر محمود عالم،ناصر حسینی ہونگے۔

تازہ ترین