• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ میں پہلی بار ڈالر 174روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گیا

‎کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ بد ترین کمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 174روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 60پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 173.40روپے سے بڑھ کر174روپے اور قیمت فروخت173.50روپے سے بڑھ کر174.10 روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 173.80روپے سے بڑح کر174روپے اور قیمت فروخت 174.20روپے سے بڑھ کر 174.40روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید200روپے اور قیمت فروخت 202روپے پر بدستور برقرار رہی تاہم 1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 239روپے سے بڑھ کر240روپے ہو گئی ۔

تازہ ترین