• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے اربوں روپے کی کرپشن کے 12 مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم نسیم انجم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کا سابقہ فنانس سیکرٹری ہے جس نے اپنی تعیناتی کے دوران اربوں روپے کی کرپشن کی جن کے ملزم پر 12مختلف مقدمات درج کئے گئے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے متعدد شہریوں کے پلاٹوں کے نمبر غیر قانونی طور پر تبدیل کر کے ان کو اصل پلاٹوں سے محروم کیا اور سوسائٹی آفس میں سے ریکارڈ غائب بھی کیا۔ ملزم گزشتہ کئی سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں‘ ملزم کے انکشافات کے بعد تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے مینجمنٹ کمیٹی کے دیگر ممبران کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین