• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزنامہ جنگ مذہبی ونگ اور الغنی گارڈن کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد

لاہور (جنگ مذہبی ونگ ) روزنامہ جنگ مذہبی ونگ اور الغنی گارڈن کے زیر اہتما م سیرت النبی ؐ کانفر نس ہوئی ۔ دیگر مہمانان گرامی میں چیئرمین اخوت ڈاکٹرامجد ثاقب ، سینئرصحافی مجیب الرحمٰن شامی ،ممبراسلامی نظریاتی کونسل پیر سید حبیب عرفانی ، ڈاکٹر محمد طاہر مصطفےٰ ، ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، مفتی رمضان سیالوی ،ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز پنجاب یونیورسٹی ،پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی اور صاحبزادہ مفتی انتخاب احمد نوری شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ اگر ہم سنت رسول ؐ کو حقیقی معنوں میں اپنا لیں اور ان کو اپنی زندگی میں نافذ کر لیں تو ہمارے تمام سماجی، معاشی ، معاشرتی اور سیاسی مسائل فوراً حل ہو سکتے ہیں۔ حضور نبی کریم ؐ کی ذات گرامی اور آپ ؐ کی سیرت مبارکہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔ ہم تیزی سے ترقی کرتی دنیا کے پیچھے بھاگتے ہیں اور کامیاب انسان اُسے سمجھتے ہیں جو دنیاوی اعتبار سے ترقی کرتا ہے ۔مگر حقائق یہ ہیں کہ اصل ترقی سیرت مصطفےٰ  ؐ پر عمل پیرا ہو کر ہی انسان کو ملتی ہے ۔ پروگرام کی صدارت کے فرائض الغنی گارڈن کے چیئرمین منیب علیم اعوان نے سرانجام دیئے۔مہمان خصوصی پیر سید سعید الحسن صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور تھے ۔پروگرام کا اہتمام سلیم کامران انچارج جنگ مذہبی وکلچرل ونگ نے کیا۔
تازہ ترین