سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 25 تا 29 اکتوبر اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔
اس دوران سپریم کورٹ میں گجرنالہ، اورنگی نالہ کے متاثرین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔
کراچی رجسٹری میں رفاہی پلاٹس کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔
اس دوران کلفٹن میں زیر تعمیر عمارت اور الہ دین پارک سے تجاوزات کے خاتمے کے کیس کی سماعت بھی ہوگی۔
سپریم کورٹ میں نسلہ ٹاور سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جائے گی جبکہ سرکلر ریلوے بحالی کیس بھی زیر سماعت آئے گا۔