• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اپنے مداح سے ملنے پر مجبور ہوگئے، مداح سے ملاقات کرنے کی وجہ ان مداح کی جانب سے  کار پر بگ بی کی فلموں کے مشہور ڈائیلاگز جبکہ شرٹ پر مشہور فلموں کے نام لکھے ہوئے ہیں۔

اپنے انسٹا گرام پر مداح کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا کہ ان کے مداح نے اپنی کار پر ایک خوب صورت پینٹنگ بنائی ہے، جس پر میری فلم کا مشہور ڈائیلاگ بھی لکھا ہوا ہے۔


بگ بی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ جب آپ کار کا دروازہ کھولتے ہیں تو پھر میری فلموں کے مشہور ڈائیلاگ خود بخود چلنا شروع ہوجاتے ہیں، جو  میرے لیے حیران کن بات ہے۔

امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ مداح نے یہ گاڑی خریدنے کے بعد اس وقت تک چلانا شروع نہیں کی جب تک اس نے اپنی گاڑی کے ڈیش بورڈ پر میرا آٹو گراف نہیں لے لیا۔

79 سالہ بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے مداح کی جانب سے اپنے لیے کی گئی اس خوب صورت کاوش کو خوب پسند کیا ہے اور اپنے انسٹاگرام پر اس کی تعریف کے ساتھ ساتھ پسندیدگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

امیتابھ کی جانب سے کی گئی اس پوسٹ کو چند گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے لائیک کیا جبکہ اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین