• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے ولی عہد نے خطرناک مقام سے اپنی ویڈیو شیئر کردی


دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد المختوم نے خطرناک ترین مقام سے اپنی ویڈیو شیئر کرکے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

حمدان بن محمد المختوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ 250 میٹر فٹ بلندی پر بنے ایک خطرناک ترین جھولے پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

اتنی بلندی پر جھولے کے باہر بیٹھنا کوئی آسان بات نہیں مگر دبئی کے ولی عہد نے بڑی بہادری کے ساتھ 250 میٹر فٹ کی بلندی پر بنے جھولے کے اوپر سے اپنی ویڈیو بناکر شیئر کی ہے۔

ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے اور ساتھ ہی ولی عہد کی بہادری کی تعریف بھی کی۔

تازہ ترین