• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں کورونا قوانین کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا کی حکومت کسی وقت بھی کورونا کے قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان کر سکتی ہے۔ نئے آسٹرین وزیراعظم الیگزینڈر شالین برگ وزیر صحت وولف گینگ میکسٹن اور ریاستی گورنرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں کورونا کیلئے اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ ویکسین کے بغیر وبائی مرض پرقابو پانہ نا ممکن ہے، آسٹریا میں گزشتہ روز 3700 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد تمام وفاقی ریاستوں میں یکساں اقدامات کی ضرورت کا سوال پیدا ہو گیا ہے تاہم وزیراعظم کا کہن ہے کہ ہم ان لوگوں کے ساتھ کیا اقدامات کر رہے ہیں جو ویکسین لگوانے میں ہچکچاتے ہیں اور تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں کیونکہ ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریاکے پاس کافی مقدار میں ویکسین موجود ہے، آنے والے مہینوں میں بغیر ویکسین والوں کے لیے مشکل ہو جائے گی، وزیر صحت میک سٹائن نے کہا کہ جلد ہی ملک بھر میں قوانین کو سخت کیا جائے گا،اس وقت آسٹریا بھر کے مختلف ہسپتالوں میں 214 کورونا مریض انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیر علاج ہیں اور یہ تعداد 300 تک ہوجانے کی توقع ہے،حکومت کے دوسرے مرحلے کے منصوبے کے مطابق اس کے بعد پورے آسٹریا میں رات کے ریسٹورینٹس اور بڑے پروگرام صرف ان لوگوں کے لیے ہوں گے جن کو ویکسین دی گئی ہے اور جو صحت یاب ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین