• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دونوں ٹیموں میں آخری میچ ورلڈ کپ 2019 میں ہوا،بھارت نے فتح پائی

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا آخری میچ 2019 میں 16 جون کو اولڈٹریفورڈ مانچسٹر میں ہوا تھا۔ بھارت نے روہت شرما کے 140،ویرات کوہلی 77 اور کے ایل راہول کے 57 رنز کی بدولت پچاس اوورز میں پانچ وکٹ پر 336 رنز بنائے تھے۔ محمدعامر نے 47رنز کے عوض تین جبکہ حسن علی نے 84اور وہاب ریاض نے 71رنز دے کر ایک ایک شکار کیا۔ جواب میں پاکستان چالیس اوورز میں چھ وکٹ پر 212 رنز تک پہنچا۔ فخر زمان 62، بابر اعظم 48 اور عماد وسیم ناقابل شکست 46رنز بناسکے تھے۔ بھارت کو ڈک ورتھ لیوس فارمولا کے تحت 89رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔

تازہ ترین