• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار کے انتخابات کی مہم آخری مراحل میں داخل

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے امیدواران کی انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، انتخابی مہم 26 اکتوبر کو رات بارہ بجے تک جاری رہے گی، سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے 3121 وکلاء ووٹ کاسٹ کرینگے لاہور میں کل وکلا ووٹر وکلا کی تعداد 1267ہے سپریم کورٹ بار کی صدراتی نشست پر سردار لطیف کھوسہ ،احسن بھون اور حافظ عبد الرحمان انصاری کے درمیان سخت مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے جبکہ مجموعی طور پر 4نشستوں پر 15امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 28 اکتوبر کو ہونگے انتخابات کے لیے چئیرمین الیکشن بورڈ نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔
لاہور سے مزید