• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا کے ڈائریکٹرٹیکنیکل ایجوکیشن کیساتھ مذاکرات کامیاب، احتجاج موخر

کوئٹہ(پ ر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد رفیق غلزئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے 20 دنوں سےجاری احتجاجی تحریک کو ایک ماہ کیلئے موخر کرنے کا اعلان کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ایپکا ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے ملازمین گزشتہ تقریبا 20 دنوں سے اپنے مسائل کے حل خصوصاً سروس رولز میں ترمیم کیلئے دو گھنٹے قلم چھوڑ احتجاج پر تھے اس سلسلے میں ایپکا کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری نےڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد رفیق غلزئی سے ملازمین کے مسائل کے حل کے بارے میں مذاکرات کئے جس میں میں ایپکا جی سی ٹی کے صدرغلام سرور مینگل،ٹیکنیکل ڈائریکٹوریٹ یونٹ کے صدر اسد اللہ کاکڑ رحمت اللہ بادینی مہراللہ سمالانی اکرم محمدشہی حبیب اللہ مینگل آغا محمد کرد خالد مینگل نعیم شاہوانی اور دیگر بھی موجود تھے۔رحمت اللہ زہری نے ملازمین کے مسائل کے بارے میں تفصیل سے انہیں آگاہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد رفیق غلزئی نے ملازمین کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کی اور کہا کہ ملازمین کسی بھی ادارے کو چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اگر ملازمین مسائل کا شکار ہونگے تو ادارے کی کارکردگی متاثر ہوگی انہوں نے کہا کہ ایپکا کے تمام مطالبات جائز اورحقیقت پر مبنی ہیں انکے حل کیلئے حکام بالا سے رابطہ کرونگا اور مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرونگا۔جس پر ایپکا کے ضلعی صدر رحمت اللہ زہری نے احتجاجی تحریک کو ایک ماہ کیلئے موخر کرنے کا اعلان کیا۔
تازہ ترین