• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیان علاقہ نے گھر میں گھسنے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ فقیر آبادکی حدود حسن گڑھی میں سربراہ خانہ نے اہلیان علاقہ کی مدد سے گھر میں گھسنے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔نظام الدین نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گیارہ سال قبل اس کی شادی عشرت نامی خاتون سے ہوئی ہے جس سے ان کے دو بچے ہیں اس کی اہلیہ نے سلیم نامی شخص کے ساتھ دوستی قائم کی ہے جس کی شکایت اس نے اپنے سسرال اور سلیم کے والدین کوبھی کی ہے لیکن اس کے باوجود گزشتہ روز وہ اچانک گھر آیا تو سلیم اس کی اہلیہ کے ساتھ کمرے میں موجود تھی اسے دیکھ کر انہوں نے دروازہ اندر سے بند کردیا اس دوران سلیم نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم اس نے شور مچا کر اہلیان علاقہ کی مدد سے سلیم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین