• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ آئی آر اور سیف کا طلبہ کے لئے سیمینار کاانعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) شعبہ بین الاقوامی تعلقات جامعہ پشاور اور سٹڈی ایڈ فاؤنڈیشن فار ایکسیلنس (سیف)نے سی ایس ایس تیاری کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں مختلف شعبہ جات کے طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔سیمینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر کرم الٰہی نے مقابلے کے امتحان کی تیاری اور پیپر حل کرنے کے طریقہ پر لیکچر دیا۔لیکچر کے اختتام پر سوال وجواب کے سیشن میں ڈاکٹر کرم الٰہی نے طلبہ کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔ آئی آر ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار ضیاء الرحمن اور ڈائریکٹر سیف محمد اسفندیار نے مہمانِ خصوصی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
تازہ ترین