• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگین آلتان کی تاریخی سیریز ’بارباروس‘کے سیٹ سے نئی تصویر وائرل

دُنیا بھر میں مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی تاریخی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان کی نئی تاریخی سیریز ’بارباروس‘کے سیٹ سے تصویر وائرل ہوگئی ہے۔

انگین آلتان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی تاریخی سیریز ’بارباروس‘ کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے۔


اداکار کی اس تصویرکو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے جس پر اب تک اس پوسٹ کو اِن کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں سمیت 5لاکھ 57ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

اس سے قبل انگین آلتان کی اہلیہ نیسلیشے الکوچلر نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے اپنے شوہر کا ہاتھ تھاما ہوا تھا۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے شوہر کی اس تاریخی سیریز میں اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اُنہیں انگین آلتان پر فخر ہے۔‘

واضح رہے کہ انگین آلتان کی یہ نئی تاریخی سیریز ’بارباروس‘ ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل ٹی آر ٹی پر 16ستمبر سے نشر ہونا شروع ہوئی ہے۔

آلتان اس تاریخی ڈرامہ ’بارباروس‘ میں خیرالدین بارباروس کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

خیرالدین بارباروس سلطنت عثمانیہ میں سلطان سلیمان کے دورِ اقتدار میں بحریہ عثمانیہ کے ایڈمرل تھے، اس حوالے سے انگین التان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ٹی وی سیریز کی عکس بندی کے لیے خصوصی تیاریاں جاری ہیں۔

انگین کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے خیرالدین بارباروس کے بارے میں بہت معلومات اکٹھی کی ہیں اور ان کے کردار کو جاننے کے لیے ان سے متعلق لکھے گئے تقریباً 4 سے 5 ہزار صفحات بھی پڑھے ہیں۔

تازہ ترین