• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے بغیر سیر سپاٹے، بھارتی میڈیا حیران

شوہر راج کندرا کے بغیر بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے فیملی کے ساتھ سیر سپاٹے بھی بھارتی میڈیا کو حیران کرنے لگے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار شلپا شیٹی اپنے شوہر راج کندرا کے بغیر بچوں اور والدہ کے ساتھ علی باغ کی سیر کو نکل گئیں۔

بھارتی میڈیا میں راج کندرا کے بغیر شلپا شیٹھی کی بیٹے ویان، بیٹی سمیشا اور والدہ سونندا شیٹھی کے ہمراہ علی باغ کے دورے کی تصاویر وائرل ہیں۔

شلپا شیٹی فیملی ٹرپ کےلیے علی باغ جانے کےلیے پہنچیں تو انہوں نے فوٹو گرافروں کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا اور انہیں اچھی تصاویر کےلیے پوز بھی دیے۔

علی باغ کی سیر کےلیے شلپا شیٹی نے نیلے رنگ کی قمیض، ویان نے سفید ٹی شرٹ، سمیشا نے گلابی رنگ کا فراک جبکہ والدہ سونندا نے شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی۔

اداکارہ کے شوہر راج کندرا گزشتہ ماہ ہی پورنوگرافی کیس میں ممبئی کی آرتھر جیل روڈ سے ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔

شلپا شیٹھی کے شوہر پر تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے اور انہوں نے خود کو اس معاملے کے بعد لو پروفائل کر رکھا ہے۔

شوہر راج کندرا کی گرفتار ی کے بعد شلپا شیٹی نے ایک بیان میں ممبئی پولیس اور عدالتی نظام پر بھروسے کا اظہار کیا اور ساتھ ہی میڈیا ٹرائل نہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ میرے بچوں ویان اور سمیشا کی خاطر ہمارے خاندان کی نجی زندگی کا احترام کریں اور قانون کو اپنا راستہ خود بنانے دیں۔

شلپا شیٹی نے شوہر کی گرفتاری کے ساتھ ہی کامیڈی فلم ہنگامہ 2 میں اداکاری کے ساتھ فلم انڈسٹری میں دوبارہ قد م رکھ دیا ہے، وہ ساتھ ہی ایک ٹی وی چینل پر ریئلٹی شو کی جج بھی ہیں۔

تازہ ترین