بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سوال و جواب کے دوران اُن کے والد چنکی پانڈے کہاں تھے؟
آریان خان کی انینا پانڈے سے واٹس ایپ چیٹ کی بنیاد پر این سی بی نے اداکارہ سے مسلسل دوسرے دن پوچھ گچھ کی ہے۔
اننیا پانڈے آج بھی 4 گھنٹے این سی بی کے سوالات کا جواب دیتی رہی، این سی بی نے انہیں پیر کو دوبارہ طلب کیا جس کے بعد وہ گھر چلی گئیں۔
اننیا پانڈے کے ساتھ اُن کے والد اور معروف اداکار چنکی پانڈے بھی این سی بی کے دفتر پہنچے۔
این سی بی حکام اداکارہ سے 4 گھنٹے تک منیشات کیس سے متعلق سوالات کرتے رہے، اس دوران چنکی پانڈے سمیر وینکھڈے کے کیبن کے باہر موجود رہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ نے این سی بی کے دفتر میں چنکی پانڈے کی اس حالات میں موجودگی کی خبر اداکار ارمان کوہلی کے دوست کے ذریعے سے جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چنکی پانڈے سمیر وینکھڈے کے کیبن کے باہر موجود رہے اور اندر ان کی بیٹی اننیا پانڈے سے تفتیشی افسر وی وی سنگھ اور خاتون افسر کی موجودگی میں پوچھ گچھ جاری رہی۔