• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز 55 رنز پر آل آؤٹ، انگلینڈ کیلئے آسان ہدف

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 55 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ 

واضح رہے کہ یہ ویسٹ انڈیز ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے کم اسکور جبکہ مجموعی طور پر دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ 

دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

انگلینڈ کے بولرز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے خطرناک دکھائی دینے والی ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیے جہاں کرس گیل 13 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ 

دفاعی چیمپئن ٹیم 15 اوورز میں صرف 55 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ 

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4، معین علی نے 2، ٹیمل ملز نے 2، کرس جورڈن اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ لی۔

خیال رہے کہ گروپ 1 کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین