• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد احسن انتو پر بھارتی تشدد کی مذمت کرتے ہیں،علی رضا سید

برسلز (نمائندہ جنگ) چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے علمبردار محمد احسن انتو پر بھارتی تشدد کی مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں و کشمیر کے چیئرمین محد احسن انتو کو گذشتہ روز بارا مولہ کے علاقے میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے بری طرح جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اپنے ایک بیان میں علی رضا سید نے کہاکہ محمد احسن انتو ایک ممتازکشمیری مدبر اور دانشور ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے علمبردار تصور کئے جاتے ہیں۔ ان کا جرم یہ ہے کہ وہ بھارتی مظالم کی نشاندہی کرتے ہیں اور بھارتی ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ظلم و تشدد جیسے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے مزید کہاکہ ہم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی تشدد کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ یادرہے کہ احسن انتو کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو وقتا فوقتا عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔
تازہ ترین