کراچی (اسٹاف رپوٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکریٹری و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو موجودہ سیاسی،سماجی،معاشی اور جمہوری بحران سے صرف مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے اسی جماعت نے دوران اقتدار نوازشریف کی قیادت میں ملک کو سیاسی،معاشی استحکام بخشی جس کی سزا کے طور نواز شریف سمیت پوری قیادت اور مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی گئیں جوکہ تاحال جاری ہیں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت عوامی حقوق کے حاصلات کے لئے ہرسزا قبول کرتے ہیں آج پورے ملک میں عوام غربت،مہنگائی، بدامنی اور بنیادی، انسانی حقوق سے محرومی کے باعث بدترین افراتفری کا شکار ہیں یہی اسباب ہیں کہ کراچی ملیر کے ساتھ سندھ بھر سمیت پورے ملک سے بڑی تعداد میں سرگرم سیاسی کارکنان و علاقہ معززین مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔