• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ٹاکرا: جنید خان کی قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ایونٹ کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل قومی ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جنید خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیےخصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اپنا بہترین گیم کھیلنا، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔‘

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ آج کھیلا جائے گا، پاک بھارت ٹاکرے میں وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کی جیت کے لیے پُرامید ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین