• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، سری لنکا نے بنگلادیش کو شکست دیدی


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے  میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

نوجوان محمد نعیم 62 اور تجربہ کار مشفق الرحیم 57 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

سری لنکا کی جانب سے چمیکا کرونا رتنے، بنورو فرنینڈو اور لہیرو کمارا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا نے بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 172 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کرلیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید