• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی فتح کے بعد شعیب اختر، ہربھجن کو ڈھونڈنے لگے

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے میچ میں پاکستان کی بھارت کو شکست کے بعد پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ کو ڈھونڈنے لگے۔ 

پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 اسٹیج کے چوتھے میچ میں 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی۔ 

اس میچ میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرے کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو چاروں چانے چت کردیا تھا۔ 

قومی ٹیم کی اس فتح کے بعد جیسے بھارت کے سابق کرکٹرز کو سانپ سونگھ گیا ہو اور تمام ہی سوشل میڈیا سے غائب ہیں۔

ایسے میں شعیب اختر نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ہربھجن کو نتھی کرتے ہوئے سوال کیا کہ ہربھجن سنگھ کہاں ہو یار؟


تازہ ترین