• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو طلب کرلیا

راولپنڈی (جنگ نیوز) الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری سے توہین عدالت آرڈیننس کے تحت الزامات کا جواب طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو طلب کرلیا ہے، اور اس حوالے الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری 27اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں، ان سے توہین عدالت آرڈیننس کے تحت الزامات کا جواب طلب کیا جائے گا۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ فواد چوہدری سے الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شقوں کے تحت جواب طلب کیا جائے گا، فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ رکھی تھی۔

تازہ ترین