• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیت کا جشن، ہوائی فائرنگ، باجوں کی گونج، مٹھائی تقسیم، آتش بازی

کرا چی( اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف یاد گار کامیابی اور ٹیم کی جیت کے ساتھ ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں نے بھر پور جشن منایا۔

شہر قائد کے کئی علاقوں میں فتح کی خوشی میں پٹاخے پھوڑے گئے، ہوائی فائرنگ کی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

حسن اسکوائر، کے ڈی اے چورنگی نارتھ ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی، جوہر موڑ، لیاقت آباد دس نمبر سمیت کئی عالاقوں اور اہم شاہرائوں کی چورنگی پر آتش بازی کا دلکش مظاہرہ بھی کیا۔

نوجوانوں نے موٹر سائیکل کے سائلنسر نکال کر سڑکوں پر جیت کی خوشی میں گشت کیا، پورے شہر میں باجوں کی گونج سنائی دے رہی تھی، کئی منچلے اور بزرگ بھی رقص کرتے ہوئے دکھائی دئیے۔

انہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، پورے ملک میں جشن کا سماں دکھائی دیا، شادی ہالوں میں مہمانوں کی تعداد کم رہی مہمان تاخیر سے پہنچے، اکثر شادی ہالوں میں مہمان وہاں لگے ٹی وی اسکرین پر میچ دیکھنے میں مصروف رہے۔

تازہ ترین