• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ،یٰ ڈاکٹر نویداللہ

پشاور( وقائع نگار) خدائی خدمتگار تنظیم کے صوبائی ڈپٹی سالار اعلیٰ ڈاکٹر نویداللہ خان نے دنیا بھر میں پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے دین بہارکالونی پشاور میں تقریب میں بچے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کا عالمی دن منایا جارہا ہے پولیو کا عالمی دن منانے کا مقصد اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ مستقبل کے معماروں کو موذی وائرس سے محفوظ بنا کر انہیں معذوری سے پاک زندگی فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے والدین کے نام پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ خیبرپختونخوا سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
پشاور سے مزید