• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈیفنس فیز 2 کے بنگلے میں ڈاکو گھس گئے



کراچی میں ڈیفنس فیز 2 کے بنگلے میں ڈاکوؤں کے داخل ہونے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 7 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے۔ جس کے بعد مالک مکان اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق دو طرفہ فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا، جب کہ 2 زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے دونوں مبینہ ڈاکو گرفتار کرلیے گئے جب کہ 4 فرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بنگلے کے مالک کا بیٹا بھی زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین