• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، گھر میں ڈکیتی کی کوشش، فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک 2 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں گھر کے اندر ڈکیتی کے لئے گھسنے والا ایک ڈکیٹ فائرنگ سے ہلاک جبکہ دو ڈکیٹ زخمی ہو گئے ،فائرنگ کے دوران ایک شخص بھی زخمی ہوا ۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز ٹو میں پی این ایس شفا والی گلی کے عقب میں واقع گھر میں چھ مسلح ملزمان داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی، اس دوران مکینوں کی جانب سے ملزمان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے جبکہ گولی لگنے سے گھر کا رہائشی عمیر بھی زخمی ہوگیا ، ملزمان کے دیگر تین ساتھی فرار ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت 25 سالہ عزیر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے ملزمان میں فہد رئیسانی اور ثناءاللہ شامل ہیں جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فرار ہونے والے ملزمان میں بلال آرائیں، محمد مسلم اور عبدالحمید شامل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید