• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینگرو فرٹیلائزرز کیلئے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی کا ایوارڈ

کراچی( جنگ نیوز) اینگرو فرٹیلائزرز کو فرٹیلائزر شعبے میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی کے ایوارڈسے نوازا گیا ہے۔ ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر سالار قریشی نے مہمانِ خصوصی صدر ِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ایوارڈ وصول کیا۔ نادر سالار قریشی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اینگرو فرٹیلائزر زعالمی معیار کی مصنوعات اور سلوشنز کے ساتھ 50سالوں سے زائدعرصے سے پاکستان کے کسانوں کی خدمت کیلئے پر عزم ہے۔ بہترین خدمات فراہم کرتے ہوئے معاشرے اور قومی خزانے میں ہماری شراکت بہترین کام کرنے کے ہمارے فلسفے کا ثبوت ہے۔ ہم زراعت کی ترقی اور ملکی کسانوں کی خوشحالی کے حکومتی وژن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں فرٹیلائزر انڈسٹری شفافیت کی اعلیٰ سطح پر کام کرتی ہے، تمام کمپنیاں لسٹڈ ہیں اور حکومت کوزیادہ ٹیکس محصولات ادا کرتی ہیں۔

تازہ ترین