• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس آج بروز منگل شروع ہوگا ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر قبلہ ایاز کرینگے۔اجلاس کا فیصلہ چند ضروری امور کو مد نظر رکھتے ہوئے اراکین کونسل کی مکمل تعداد20کی بجائے موجودہ12اراکین کیساتھ ہی کیا گیا ہے۔ رواں سال مئی میں مدت رکنیت پوری کرنیوالے 8 ماہرین موضوعات اراکین کی جگہ ابھی نئی تقرری ہونا باقی ہے۔ کونسل کے قواعد کے مطابق 8اراکین کی عدم موجودگی کی وجہ سے وزارت قانون کا نمائندہ بھی شریک ہوگا اور سابق رکن کونسل جسٹس (ر) رضا خان کو بھی بطور قانونی ماہر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔۔ اسلامی نظریاتی کے8 ارکان ماہرین موضوعات کی تقرری بارے مشاورت کی جائیگی۔

ملک بھر سے سے مزید