• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہربھجن واک اوور لینا ہے کیا؟ برداشت اور انجوائے کرو، شعیب اختر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کے سابق اسپنر ہر بھجن نے میچ سے قبل کہا تھا کہ پاکستان کی شکست یقینی ہے۔ دبئی میں تاریخی جیت کے بعد ہربھجن سنگھ کو شعیب اختر نے جواب دیا کہ یار ہربھجن سنگھ واک اوور لینا ہے؟ اب ریلیکس ہونے کے سوا اور کیا کر سکتے ہیں، برداشت کرو اور دن کو انجوائے کرو۔ میچ سے دو روز قبل ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم آسانی سے جیت جائے گی، پاکستان کو میچ کھیلنے کی ضرورت کیا ہے ۔ جیت کے بعد بھارت کے سابق کرکٹرز کو سانپ سونگھ گیا تھا اور تمام ہی سوشل میڈیا سے غائب ہوگئے تھے۔ تاہمہربھجن سنگھ منگل کو منظر پر آئے اور پاکستان خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ پر تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد کیف نے بابراعظم اور محمد رضوان کی بیٹنگ کی زبردست تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم اور رضوان نے جو بیٹنگ کی اُس کی ویڈیو بناکر بار بار بچوں کو دکھانا چاہیے۔ ادھر فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ہربھجن کو ٹرول کرتے ہوئےسوشل میڈیا پرکہا کہ ہیلو، ہربھجن سنگھ، پوچھناتھا پاجی کہ ٹی وی تو نہیں توڑا؟

تازہ ترین